تیمرگرہ،الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ضلع دیر لوئر میں ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کے لیے خصوصی سکریننگ کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:24

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ضلع دیر لوئر میں ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کے لیے خصوصی سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں 20 بچوں کی سکریننگ مکمل کرکے بعد ازا پشاور میں ان کی مفت سرجریز کی جائے گی۔اس حوالے سے الخدمت ہسپتال زوال بابا میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی خصوصی سکریننگ کا افتتاح جماعت اسلامی ضلع دیر لوئر کے جنرل سیکرٹری انجینئر حافظ یعقوب الرحمن اور مینیجنگ ڈائریکٹر مجید اللہ خان نے کیا۔

اس موقع پر بچوں کے والدین اور مقامی شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر یعقوب الرحمان اور دیگر کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے سکریننگ کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد پیدائشی ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کے لیے مفت طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سینکڑوں بچوں کی مفت سرجریز کی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اس موقع پر بچوں کے والدین نے دی جانے والی طبی سروسز پر اطمینان کا اظہار کیاہسپتال کے مینیجنگ ڈائریکٹر مجید اللہ نے اس موقع پر واضح کیا کہ بچوں اور ان کے والدین کو علاج معالجی کے ساتھ ساتھ انے جانے کا کرایا اور دیگر تمام تر سہولیات الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں