محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو سٹور کرنے سے پہلے گندم کا بیج سیڈ گریڈر سے صاف کروانے کی ہدایت

بدھ 17 اپریل 2024 11:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اچھی طرح پک کر تیار اوردانہ خشک ہونے کے بعد گندم کا بیج سٹور کرنے سے قبل اسے سیڈ گریڈر سے ذریعے صاف کروا لیں تاکہ اسے ہر قسم کی آلائشوں اور نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہا کہ بیج کیلئے جس کھیت کا انتخاب کیا جائے اسے ہر قسم کی جڑی بوٹیوں سے پاک ہونا چاہیے نیز بیج کیلئے رکھی گئی فصل کی کٹائی اور گہائی کے بعد اسے دوسری گندم سے بھی الگ ذخیرہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کانگیاری او ر ا کھیڑا جیسی بیماریوں سے محفوظ صحت مند بیج بہتر فصل کا ضامن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے گندم کا بیج محفوظ کرتے وقت اس پر گندم کی قسم کا نام بھی واضح طور پر درج کرنے کی ہدائت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گندم کا بیج الگ رکھنے کیلئے تھریشننگ سے قبل تھریشر یا کمبائن ہارویسٹر کو بھی اچھی طرح صاف کر لیا جائے تاکہ بیج میں کسی قسم کی نمی یا دیگر اجزا شامل نہ ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ کاشکار اس سلسلہ میں مزید معلومات، مشاورت و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن پر بھی صبح 8سے شام 5بجے تک مفت کال کر کے معلومات و رہنمائی اور مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں