فیصل آباد، کاشتکاروں کو ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت 30 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 17 اپریل 2024 13:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت 30 اپریل تک مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی فصل کاحصول ممکن ہو سکے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ ذرخیز، ریتلی اور پانی کے اچھے نکاس والی زمین میں ٹینڈے کی اگیتی کاشت کے شاندار نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے قبل کھیت میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل چلاتے ہوئے اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور کھیت کو پانی لگادیں۔ انہوں نے کہاکہ جب وتر آجائے تو دوبارہ ہل اور سہاگہ چلاتے ہوئے ٹینڈے کی کاشت کاآغاز کریں۔ انہوں نے کہاکہ ٹینڈے کی کاشت کیلئے3میٹر کے فاصلے پر نشان لگاتے ہوئے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر دور تین بوری سپر فاسفیٹ، ایک بوری امونیم سلفیٹ ڈالتے ہوئے پٹریاں اس طرح بنائیں کہ مصنوعی کھاد بھی مٹی کی 8 سے 10سینٹی میٹر تہہ کے نیچے آجائے۔ انہوں نے کہاکہ فی ایکڑ سو اکلو سے پونے دو کلو گرام شرح بیج کااستعمال بہترین نتائج کاحامل ہو سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں