کاشتکاروں کواگلے سال کیلئے گندم کے بیج کی تیاری سے قبل فصل کو جڑی بوٹیوں، کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں سے صاف کرنے کی سفارش

جمعرات 18 اپریل 2024 12:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) کاشتکاروں کو اچھی طرح فصل پک کر تیار ہوجانے کے بعد گندم کی کٹائی اوراگلے سال کیلئے بیج کی تیاری سے قبل فصل کو جڑی بوٹیوں، کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں سے صاف کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار اپنی فصل کی سنبھال اور ذخیرہ کا بھرپور انتظام کریں تاکہ یہ سنہری دانہ جو انہوں نے سخت محنت سے پیداکیاہے ضائع ہونے سے بچ سکے جو کاشتکاروں کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی معاشی بحالی کا ذریعہ بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کی برداشت کامرحلہ شروع ہونے پر اس کی بروقت سنبھال کے لئے کٹائی سے پہلے ہی مزدوروں، تھریشر، ٹریکٹر، ترپال، پلاسٹک چادر، کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی کٹائی فصل پوری طرح پکنے پر کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کٹائی کے دوران بارش ہو جائے تو اس صورت میں کٹائی فوری روک دی جائے اور اسے دوبارہ اس وقت تک شروع نہ کیاجائے جب تک موسم ٹھیک نہ ہوجائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں