حکومت کا چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری کے عظیم الشان منصوبہ کے تناظر میں پیدا ہونے والے روز گار کے لاکھوں نئے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے فوری طور پر ایک لاکھ نوجوانوں کو مختلف ٹریڈز کی مہارت اور جدید تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ
جمعرات 25 اپریل 2019 14:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر صرف 25 ہزار نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے جبکہ پچھلے سال ان کی تعداد بڑھا کر 50 ہزار کر دی گئی تھی تاہم اس سال 1 لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات اور عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جائیگی تا کہ نہ صرف وہ ملکی ضروریات کو پورا کر سکیں بلکہ عالمی منڈیوں میں بھی اپنا حصہ لے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اس لئے اگر ہم ان کو پوری طرح استعمال کریں تو ہمارا شمار دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے سنگاپور، ملائیشیا اور ترکی جیسے ملکوں کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود صرف 22 ارب ڈالر سالانہ کا زرمبادلہ کما رہا ہے جبکہ سنگا پور صر ف ہوا، پانی اور سورج کے ذریعے 57 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کما رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین والوں کے مطابق ان کی ترقی کا راز ان کی ٹیکنیکل تربیت میں ہے اور اگر ہم بھی اپنے 60 فیصد نوجوانوں کو ٹیکنیکل ہنر سکھا دیں تو یہ افرادی قوت پاکستان کیلئے تیل سے بھی بڑا سرمایہ ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 1 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دینے پر اربوں روپے خرچ ہونگے تاہم حکومت اس کیلئے پوری طرح تیار ہے کیونکہ یہ صرف ایک لاکھ نوجوانوں کا نہیں بلکہ 1 لاکھ خاندانوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی تربیت کیلئے صنعتکاروں کی مشاورت سے نئے ٹریڈ زکا انتخاب کیا جائیگا جبکہ پہلے سے جاری ہر ٹریڈ کے نصاب پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے تاکہ اسے جدید تقاضوں کے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون ..
ایتھوپیا کے سفیرجمال عبداللہ کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات
فیصل آباد،کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل آڈنٹیفیکیشن کمیٹی کا اجلاس
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت
مینجمنٹ کمیٹی ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کی سفارشات پر منتخب 82 ممبرز کو ممبرشپ کارڈز جاری
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
پاکستان اس وقت ذیابیطس کے مرض میں پہلے نمبر پر ہے، ڈاکٹرمقصوداحمد
عدا لت نے سانحہ جڑا نوالہ میں ملوث ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حو الے کر دیا
اسکاؤٹس معاشرے میں بھائی چارے کا پیغام عام کرنے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی
قومی اسمبلی اجلاس میں نئے منتخب رکن فیصل امین خان نے حلف اٹھا لیا
موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گیا، حادثہ میں باپ اور کم سن بیٹی جاں بحق ہوگئے
فیصل آباد،سا لا نہ واپڈا انٹر یو نٹ کبڈی ٹورنا منٹ 28اپریل سے 30اپریل کو ہو گا
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار