فیصل آباد، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ نیوٹریشنل سائنسز کے زیر اہتمام نیوٹریشن فیسٹیول کا انعقاد

جمعرات 7 مارچ 2024 21:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ نیوٹریشنل سائنسز کے زیر اہتمام نیوٹریشن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔عالمی سطح پر یہ فیسٹیول مارچ میں منایا جاتا ہے ،غذائیت کے مہینے 2024 کے تھیم’’بیونڈ دی ٹیبل ‘‘کے مطابق فیسٹیول کی بنیاد رکھی گئی۔ فیسٹیول کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی کی قیادت میں نکالی گئی نیوٹریشن آگاہی واک سے ہوا۔

بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ نیوٹریشن کیمپ اور فوڈ سٹالز کا افتتاح کیا،قومی غذائیت کے مہینے کے حوالے سے کیک کاٹا، نیوٹریشن کیمپ اور تمام فوڈ سٹالز کا دورہ کیا اور شعبہ نیوٹریشن سائنسز کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہا کہ خوراک کا صحیح انتخاب اور کھانے کی اچھی عادات صحت مند اور توانا جسمانی سرگرمیوں کیلئے ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طالبات کو صحت و تندرستی کیلئے ضروری اجزاء کی پراڈکٹس بنانے پر بھی زور دیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی، کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اکرم،کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹرعائشہ ثمین، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نوشین سید، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزاسماء عزیز،صدر شعبہ ڈیپارٹمنٹ آف نیوٹریشنل سائنسز ڈاکٹر مدیحہ الیاس، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے فیسٹیول میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں