فیصل آباد، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں آٹھویں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

جمعرات 7 مارچ 2024 21:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں آٹھویں سالانہ سپورٹس فیسٹیول اور تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہا کہ بہترین ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،تروتازہ ذہن کسی بھی کام کیلئے بہترین نتائج فراہم کرنے کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ ملازمین کیلئے کھیلوں کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی سی ڈبلیو یو ایف نے ہمیشہ قومی سطح کے کھلاڑی پیدا کر کے اپنا نام روشن کیا ہے ،آئندہ بھی ہر میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کےادارے کی روایت کو برقرار رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کنوینر سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ثمین اور ڈائریکٹر سپورٹس فہمیدہ ایوب کی کوششوں کو سراہا اور تمام ٹیم کو کامیاب فیسٹیول کی مبارک باد دی۔

کوآرڈینیٹر آرٹس اینڈ سوشل سائنس کنوینر سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ثمین نے کہا کہ سوشل میڈیا کا دور ہے ،ایسے میں میدانوں کو عملی طور پر آباد کرنے کی ضرورت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے تاکہ صحت مند دماغ اور صحت مند جسم پرو ان چڑھ سکیں ۔انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے یونیورسٹی کے الومنائی اوردیگر تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ڈائریکٹر سپورٹس فہمیدہ ایوب نے رواں سال کی تمام سپورٹس ایکٹیویٹز کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر تمام فیکلٹیز کا مارچ پاسٹ، کلچرل شواور اساتذہ وطالبات کے مابین مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والی فیکلٹی نان ٹیچنگ سٹاف اورطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں