زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جشن بہاراں بھینس دودھ مقابلہ،سردار عاطف ڈوگر کی بھینس نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

جمعہ 8 مارچ 2024 13:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جشن بہاراں کے تحت فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری کے زیراہتمام بھینس دودھ مقابلہ جات میں سردار عاطف ڈوگر کی بھینس نے 33.94کلودودھ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میا ں سجاد کی بھینس نے 33.08کلودودھ کے ساتھ دوسری اور مکھن گجر کی بھینس نے 29.31 کلودودھ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ مزید برآں مقابلہ حسن گھوڑیاں کا بھی انعقاد کیا گیا جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔اس موقع پروائس چانسلرجامعہ زرعیہ فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے ڈین ڈاکٹر قمربلال، ڈاکٹر سیف الرحمن، عطاگجر، معروف صنعت کار جاوید فیروز و دیگر کے ہمراہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں