’’پپو،ککواور الماس بوبی‘‘ نے اب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا تو جوتے ماریں گے ، عابد شیرعلی
عمران خان نے اسلام آباد کے جلسے سے خالی کرسیوں سے خطاب کیا، حنیف عباسی کی پٹیشن پر پی ٹی آئی والے رو رہے ہیں عمران خان کو دس ارب روپے کے الزام پر عدالتوں میں گھسیٹیں گے، جھوٹ بول کر قرآن اٹھانے والے پر خدا کی لعنت ہو آصف زرداری نے برطانوی وزیراعظم سے ہاتھ ملایا تو وہاں کے میڈیا نے کہا وزیراعظم صاحب اپنی انگلیاں گن لیں،وزیرمملکت کی صحافیوں سے گفتگو
ہفتہ 29 اپریل 2017 16:35
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیسکو کے نو تعمیر شدہ 132 کے وی سٹیل سکیم پاور گرڈ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے عمران خان کو ’’پپو‘‘ جہانگیر ترین کو ’’ککو‘‘ اور شیخ رشید کو ’’الماس بوبی‘‘ کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ اب اگر پپو، ککو اور الماس بوبی نے نوازشریف سے استعفیٰ مانگا تو ہم جوتے ماریں گے کیونکہ مشرف اور پیپلزپارٹی نے بھی نوازشریف کا احتساب کیا مگر کچھ حاصل نہیں ہوا اور اب تحریک انصاف سپریم کورٹ گئی اور وہاں پر بھی وزیراعظم نے اپنی تین نسلوں کا حساب پیش کیا ہے ، ہم عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور انہیں تسلیم بھی کرتے ہیں لیکن عمران خان قول و فعل انتشار سے بھرے پڑے ہیں پانامہ کیس کی تحقیقات کے بعد عمران خان کو عوام پاکستان میں نہیں رہنے دے گی پھر عمران خان کو اسی ریحام خان کے پاس جانا پڑے گا جس کو انہوں نے قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جو مسلم لیگ (ن)پر دس ارب روپے کا الزام لگایا ہے عمران خان دس ارب تو دور دس روپے بھی دینے کے قابل نہیں ہے اب مسلم لیگ (ن) دس ارب روپے کے الزام پر عمران خان کو عدالت میں گھسیٹے گی اور معافی مانگنے پر بھی معافی قبول نہیں کریں گے ۔عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں اس کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سپیکرپر کرپشن کے الزامات ہیں پہلے وہاں پر جا کرتحقیقات کریں وہاں پر تو عمران خان کسی کا استعفیٰ نہیں لے سکے ۔عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان پہلے دس ارب کا بہتان لگا کر اب قرآن اٹھانے کا کہہ رہا ہے کبھی قرآن پاک کو پڑھا بھی ہے ایسے جھوٹے الزام لگا کر قرآن پاک اٹھانے والوں پر خدا کی لعنت ہو۔حنیف عباسی کی پٹیشن منظور ہو نے پر پی ٹی آئی والے رو رہے ہیں ، عمران خان نے اسلام آباد میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا اس سے تو مسلم لیگ (ن) کا سوات والا جلسہ بڑا تھا ۔انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری پر سوئس عدالتوں میں کرپشن کے کیسز ہیں اور وہ وہاں سے سزایافتہ آدمی ہیں ، آصف زرداری نے جب لندن میں وزیراعظم سے ہاتھ ملایا تو وہاں کے میڈیا نے خبر نشر کی کہ وزیراعظم صاحب اپنی انگلیاں گن لیں پوری ہیں یا نہیں ۔وہ لوگ احتجاج کر رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا ۔۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جو راولپنڈی کے الماس بوبی ہیں اس نے چند سال قبل فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کا ساتھ چھوڑ تو خدا کی قسم میری والدہ مجھے اپنا دودھ معاف نہ کرے ،اب علم نہیں کہ ان کی کونسی والدہ ہے ،انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے قومی اسمبلی میں سر محل کی ملکیت کو تسلیم نہیں کیا تھا جبکہ آصف زرداری نے لندن کی عدالت میں سرمحل کی ملکیت کو تسلیم کیا ۔اب آصف زرداری کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن جو حالیہ سندھ میں آئی ہے ان کی نیب میں انکوائری ہوگی اور آصف زرداری کو دوبارہ جیل جانا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر دسمبر اور جنوری میں ہمارے سسٹم میں اتنی بجلی پیدا ہو جائے گی کہ ہمیں لوڈشیڈنگ کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی ،بجلی کے نرخ بھی کم ہو ں گے ،انشاء اللہ 21 اور22 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی ،یہ ہماری سیاسی جیت اور عوام سے کئے گئے وعدہ کے مطابق ہوں گے، عابد شیر علی نے کہا کہ گزشتہ دس سال حکومت کرتے رہے ان ڈاکوئوں اور چوروں نے بجلی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا ۔فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہوگئی، محکمہ زراعت کا فصل کی برداشت کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار ..
فیصل آباد،جوار کی کاشت کےلئے ہلکی کلراٹھی زمین موزوں قرار
کپاس کی فصل کیلئے کھادوں کے متوازن استعمال سے متعلق سفارشات جاری
گرمی میں اضافہ کے باعث جانوروں کو خشک چارے کیساتھ تازہ چارہ اورنمک ومنرل مکسچر دینے کی سفارش
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
زرعی سائنسدانوں نے پھلوں اور سبزیوں کی بعدازبرداشت شیلف لائف بڑھانے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی
فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا
کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی سفارش
گندم کے کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد گندم کی بھریاں رسی کی بجائے پرالی یا گندم کی ناڑ سے باندھنے کا مشورہ
ماہرین زراعت کا کاشتکاروں کو گندم ذخیرہ کرنے کیلئے نئی بوریاں استعمال کرنے کامشورہ
49واں سالانہ واپڈاا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع ہوگا
دھان کی منظور شدہ اقسام کا بیج وافر مقدار میں متعلقہ ڈیلرز پر فراہم کردیا گیا ہے
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف