پاکستان دشمن قوتیں الیکشن کو متنازعہ بنانا چاہتی ہیں الیکشن کے بعد نیا سیاسی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ پاک فوج کو کمزور کر کے پاکستان کو شام اور عراق بنانا چاہتا ہے پاکستان میں راہزنوں نے رہبروں کا روپ دھار لیا ہے ،چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان

بدھ 18 جولائی 2018 20:15

پاکستان دشمن قوتیں الیکشن کو متنازعہ بنانا چاہتی ہیں الیکشن کے بعد نیا سیاسی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں الیکشن کو متنازعہ بنانا چاہتی ہیں الیکشن کے بعد نیا سیاسی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے امریکہ پاک فوج کو کمزور کر کے پاکستان کو شام اور عراق بنانا چاہتا ہے کرپٹ اشرافیہ کی غلامی کی زنجیریں توڑنے کا وقت آ گیا ہے پاکستان میں راہزنوں نے رہبروں کا روپ دھار لیا ہے چہرے نہیں نظام بدلنے سے قوم کا مقدر بدلے گا مودی کے یاروں کو ووٹ دینا ملک سے غداری ہے ملک دشمن قوتیں کسی نئے شیخ مجیب کی تلاش میں ہیں ن لیگ ووٹ کو عزت دو کرپشن کو تحفظ دو کے نظریئے پر عمل پیرا ہے کھرب پتی سرمایہ دار غریب کی جنگ نہیں لڑ سکتے گز شتہ روز میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ووٹ کی طاقت سے بالادست طبقے کو عبرت کا نشان بنائے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو سیاسی فرعونوں کا بوریا بستر گول ہو جائے گا ن لیگ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا جھوٹا دعوی کر رہی ہے قوم اسلام اور پاکستان کے متوالوں کو ووٹ دے اسمبلیوں میں پہنچائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں