انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالر شپ پروگرام طالب علموں کو بہتر مستقبل تک رسائی کا موقع دیتا ہے. امریکی قونصل جنرل لاہور
فیصل آباد میں انگلش ایکسیس پروگرام کو دو سال تک 150 طلبا تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں.کولین کرینولگی
میاں محمد ندیم جمعہ 22 فروری 2019 08:47
(جاری ہے)
قونصل جنرل کرینویلگی نے اعلان کیا امریکی دفتر خارجہ فیصل آبادکے لیے انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالر شپ پروگرام کو اگلے دو سال کے لیے 150 طلبا تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے. تعلیم تک رسائی کا مطلب بہتر روزگار اور بہتر مستقبل تک رسائی ہے اور پاکستان بھر میں طلبا کی معاونت امریکہ کے لیے باعث فخر ہے.
انہوں نے کہا امریکی محکمہ خارجہ 84 ممالک میں ایکسیس پروگرام منعقد کررہا ہے. پاکستان میں 2500 سے زائد طلبا ایکسیس پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں. 2004 سے اب تک 16000 سے زائد طلبہ ایکسیس پروگراموں سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے کے تحت انگریزی زبان کے مختلف پروگرام چل رہے ہیں جن میں امریکی محکمہ خارجہ کی اساتذہ اور طالب علموں کے لیے خصوصی ویب سائٹ بہت مقبول ہے امریکی انگریزی کی نئی ویب سائٹ انگریزی زبان اور امریکی ثقافت پڑھانے اور سیکھنے کا ایک بے مثال آن لائن ذریعہ ہے. ویب سائٹ اساتذہ اور طالب علموں کو نہ صرف تقریباً ہزار تعلیمی ذرائع پیش کرتی ہے بلکہ اساتذہ کے لیے ویبینارز(ویب پر موجود حلقے) اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع بھی. پاکستان میں امریکی سفارت خانہ پورے پاکستان میں کئی انگریزی پروگراموں کی اعانت کرتا ہے تاکہ انگریزی سیکھنے اور سکھانے کو اساتذہ اور طالب علموں کے لیے آسان بنایا جا سکے. امریکی سفارت خانے میں انگریزی کے لیے افسران اور عملہ موجود ہے جو اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپس منعقد کرتا ہے جس میں پیشہ ورانہ ترقی کے لیے تعلیمی وسائل اور وظائف مہیا کیے جاتے ہیں اور پورے پاکستان میں میزبان ملک کے تعلیمی اہلکاروں سے مشاورت کی جاتی ہے. انگریزی ایکسس ما ئکروسکالرشپ پروگرام تیرہ سے اٹھارہ سال کے ان طلبہ کے لیے ہے جن کا تعلق اشرافیہ سے نہ ہو، اسکول کے بعد کلاسوں اور تربیت کی مخصوص سرگرمیوں کے ذریعے انگریزی زبان سیکھنے کی بنیاد مہیا کرتا ہے. ایکسس کے طلبہ اس ذریعے سے امریکی جمہوری اقدار کوسمجھتے ہیں، آن کی اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کامیابی سے حصّہ لینے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاتا ہے اور مستقبل کے امریکی تبادلے اور تعلیمی پروگرامز کے لیے مقابلے اور شرکت کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاتا ہے. 2004 سے اِس پروگرام کے وجود میں آنے کے بعد سے 85 ممالک کے 90 ہزار سے زائد طلبہ ایکسس پروگرام کا حصّہ بن چکے ہیں. پاکستان میں15 مقامات پر4 ہزار سے زائد طلبہ کے ساتھ دنیا کا سب سے وسیع ایکسس پروگرام جاری ہے جبکہ16ہزار سے زیادہ طالب علم اور اساتذہ اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں. انگریزی زبان کے ماہرین ٹی ای ایس او ایل کے شعبہ میں تعلیم اور پیشہ ورماہرین ہیں‘وہ دو ہفتے سے تین مہینے تک کے پیشہ ورانہ ترقیاتی پروگرامز منعقد کرتے ہیں. ان کی عمومی ذمہ داریوں میں اساتذہ کی تربیت،نصاب اور کتابوں کو ترتیب دینا یا مہمان ادارے کے پروگرام کا جائزہ لینا شامل ہے‘بعض اوقات تربیت ومشاورت میں اعانت کے لیے ڈیجیٹل وڈیو کانفرنسز یا ویبینارز بھی منعقد کیے جاتے ہیں. پاکستان میں ای ایل ماہرین نے پورے ملک میں مختصر دورانیہ کے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا ہے. ای ٹیچر سکالر شپ پروگرام انگریزی پڑھنے والے پیشہ ور افراد کو امریکی یونیورسٹیوں کی مہیا کردہ جدید، گریجویٹ درجے کی آن لائن کلاسز لینے کے مواقع مہیا کرتا ہے. اِن کورسز میں انگریزی کو بطور غیر ملکی زبان پڑھانے کے متعلقہ امکانات دریافت کیے جاتے ہیں.متعلقہ عنوان :
فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عالمی فائرفائٹرز ڈے، فیصل آباد میں فائر اینڈ ر یسکیو مقابلوں کا انعقاد
ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا چنیوٹ کا دورہ، سول ویٹرنری ڈسپنسریوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا
فیصل آباد، انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا
کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت ڈویژنل آئیڈنٹی فیکیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
ایتھوپیا کے سفیرجمال عبداللہ کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ..
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہوگئی، محکمہ زراعت کا فصل کی برداشت کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار ..
فیصل آباد،جوار کی کاشت کےلئے ہلکی کلراٹھی زمین موزوں قرار
کپاس کی فصل کیلئے کھادوں کے متوازن استعمال سے متعلق سفارشات جاری
گرمی میں اضافہ کے باعث جانوروں کو خشک چارے کیساتھ تازہ چارہ اورنمک ومنرل مکسچر دینے کی سفارش
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
زرعی سائنسدانوں نے پھلوں اور سبزیوں کی بعدازبرداشت شیلف لائف بڑھانے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی
فیصل آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان