رحمان ملک کی شریف برادران پردشنام طرازیاں نئی بات نہیں، رحمان ملک صدر زرداری کے تیارکردہ خودکش بمبارہیں، اگرپیپلزپارٹی پاکستان کوکرپشن فری بنانے میں اتنی ہی دلچسپی رکھتی تھی تومخالفین کے خلاف ہی عدالتوں میں چلی جاتی، پیپلز پارٹی کے پاس عوام کودینے کیلئے کچھ تھااورنہ ہی دکھانے کیلئے ، پاکستان پیپلزپارٹی عوام کوجھوٹے اشتہارات کے ذریعے اپنی طرف مائل نہیں کرسکتی،مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خا ن کابیان

پیر 6 مئی 2013 00:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خا ن نے کہاہے کہ رحمان ملک کی شریف برادران پردشنام طرازیاں نئی بات نہیں ۔انہوں نے کہاکہ رحمان ملک صدرآصف زرداری کے تیارکردہ خودکش بمبارہیں ۔انہو ں نے کہاکہ رحمان ملک جیسے لوگ نہ اپنی جماعت کے ساتھ مخلص ہیں اورنہ ہی ان میں ملک کے لئے کچھ اچھاکرنے کی اہلیت ہے ۔

مشاہداللہ خان نے کہاکہ رحمان ملک کی فہم وفراست کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ انہوں نے پہلے شریف برادران پرمنی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے اوربعد میں جب معاملہ احتساب عدالتوں میں لے جانے کی بجائے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کوبھجوادیا،انہوں نے ایساکم علمی کی بنیادپرکیایاقوم سے مذاق،اس کاجواب دیں ۔

(جاری ہے)

مشاہداللہ خان نے کہاکہ اگرپیپلزپارٹی پاکستان کوکرپشن فری بنانے میں اتنی ہی دلچسپی رکھتی تھی تومخالفین کے خلاف ہی عدالتوں میں چلی جاتی ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پاس عوام کودینے کیلئے کچھ تھااورنہ ہی دکھانے کیلئے ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کوجھوٹے اشتہارات کے ذریعے اپنی طرف مائل نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ عوام پیپلزپارٹی کی تمام چالوں کواس کے منہ پردے مارے گی ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورعمران خان مسلم لیگ(ن) کاراستہ روکنے کیلئے ایک ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ،رحمان ملک ،پرویزالہی سب مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے بارے میں ایک ہی زبان بول رہے ہیں ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ پاکستان کے عوام ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کومستردکرکے نوازشریف کی قیادت میں مضبوط حکومت قائم کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں