مکوانہ،گھریلو رنجش پر مسلح افراد کی فائرنگ ،80سالہ خاتون کو قتل ،فائرنگ کی زد میں آ کر مقتولہ کے بیٹے کی بہو زخمی ہو گئی

جمعرات 21 جنوری 2021 15:16

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) تاندلیانوالہ میں گھریلو رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 80سالہ خاتون کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر مقتولہ کے بیٹے کی بہو بری طرح زخمی ہو گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر مبینہ قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں 431 گ ب میں گھریلو رنجش پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے 80 سالہ خاتون مراداں بی بی زوجہ کمیر اور اس کے بیٹے کی بہو فرخ بی بی زوجہ طارق بری طرح زخمی ہو گئی، تاہم 80 سالہ مراداں بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ مضروبہ کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں