یوم آ زادی قیام پاکستان میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی یاد دلاتا ہے، علامہ باسط حسینی

منگل 14 اگست 2018 18:45

فیصل آباد۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) یوم آ زادی قیام پاکستان میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی یاد دلاتا ہے ۔ قیام پاکستان کیلئے مسلمانوں نے قر با نیو ںکی لازوال داستانیں رقم کیں ۔20 لاکھ سے زائد جانو ں کے نذرانے پیش کئے گئے ۔ لبیک یارسو ل اللہ ﷺ کا نعرہ لگا نے والے سنی علما ء مشائخ نے قائد اعظم محمد علی جنا ح ؒ کو لیڈر منتخب کیا ۔

ان خیالات کا اظہار علامہ حافظ باسط حسینی نے تحریک لبیک اسلام کے زیر اہتمام جامعہ مسجد محمدی رضوی میں منعقدہ جشن آ زادی نظریہ پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پیر سید جماعت علی شاہ ؒ،پیر الشا ہ عبد العلیم صدیقی ؒ ،پیر آف مانکی شریف ؒ،شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی ؒ،مولانا حا مد خا ں بد ایو نیؒ،مولانا عبد الستار خا ں نیازیؒ،پیر سید محی الدین شاہ ؒکا کردار پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیں باہمی اختلافات بالائے طاق رکھ کر پاکستان کے سچے خدمت گار بننا ہو گا۔ تحریک صراط مستقیم کے ضلعی امیر حافظ حبیب اللہ سیالوی نے کہا کرپٹ سیا ستدان ،بیورو کریٹ وطن عزیز کی جڑو ں کو کھو کھلا کر رہے ہیں ۔تعلیم یا فتہ نو جوان ملک کا حقیقی سرمایا ہیں ۔ 1947یو م آزادی سے قبل ہی پاکستان میں مقیم ہندو اور سکھ خا ندانوں نے مشرقی پنجاب منتقل ہو نا شروع کر دیا تھا اور وہا ں مقیم مسلما نو ں کیخلاف بھیا نک اور خطرناک کھیل شروع کیا ۔

جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مشر قی پنجاب میں مسلمان آبادی پر حملے شروع کر دئے اور قتل وغا رتگر ی کا بازار گرم رکھا ۔یہ جدو جہد آزادی کے شہداء کی قربانیو ں کا نتیجہ ہے کہ ہم آج آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا آزادی بڑی نعمت ہے اس کی قدر کی جا ئے ۔نفرتو ں کے بتو ں کو توڑ کر وطن عزیز کو مستحکم بنا نے کیلئے محنت کی جائے ۔ تقریب کے اختتا م پر71پاونڈکا کیک کا ٹا گیا پرچم کشائی کی گئی اور تحریک آزادی کے شہداء کے بلند درجات اور ملکی سلامتی کیلئے خصو صی دعا ئیں کی گئیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں