فیصل آباد ڈویژن کے وکلاء کا ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لئے تاریخی اورسخت ترین احتجاج

عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ ،کوئی بھی نیا کیس دائر نہیں کیا گیا،مشتعل وکلاء نے کچہریاں میں پڑی کرسیاں توڑ ڈالیں ، مشتعل وکلاء کا بردستی ڈی سی فیصل آبادکے دفتر پر دھاوا، ڈی سی سے بدتمیزی ، ڈی سی کوکام کرنے سے روک دیا ، اپنے دفتر میں ہی محسور ہوکررہے گئے ضلع کچہری روڈ ٹریفک کے بند،پولیس گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے ،پولیس ملازمین پر تشدد کی کوشش ،پولیس ملازمین دوڑ کرجانیں بچائی جبکہ وکلا ء نے کل پھر بائیکاٹ اور احتجاج کا اعلان کردیا

بدھ 14 نومبر 2018 21:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) فیصل آباد ڈویژن کے وکلاء کا ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لئے تاریخی اورسخت ترین احتجاج،عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ ،کوئی بھی نیا کیس دائر نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

مشتعل وکلاء نے کچہریاں میں پڑی کرسیاں توڑ ڈالیں ، مشتعل وکلاء لا زبردستی ڈی سی فیصل آبادکے دفتر پر دھاوا، ڈی سی سے بدتمیزی ، ڈی سی کوکام کرنے سے روک دیا ،وہ اپنے دفتر میں ہی محسور ہوکررہے گئے ،ضلع کچہری روڈ ٹریفک کے بند،پولیس گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے ،پولیس ملازمین پر تشدد کی کوشش ،پولیس ملازمین دوڑ کرجانیں بچائی جبکہ وکلا ء نے آج پھر بائیکاٹ اور احتجاج کا اعلان کردیا،آن لائن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے وکلاء ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے سلسلہ میں 15سے سال سے زائد عرصہ سے مطالبہ کررہے ہیں مشرف دور ہ سے لیکر ہر حکومت نے ہائی کورٹ بینچ دینے کا وعدہ کیا تحریک انصاف نے بھی الیکشن سے قبل وعدہ کیا تھا کہ حکومت میں آنے بعد سستے انصاف کیلئے فیصل آباد کی عوام اور وکلاء کے مطالبہ پر بینچ ضرور قیام کیا جائے گا مگرحکومت نے اب تک وکلاء کے مطالبہ پر کوئی توجہ نہیں دی گذشتہ روز فیصل آباد ڈویژن کی تمام بار ہائے کے صدرووسیکرٹری ،ممبران پنجاب بارکونسل ،سابق صدروکا اجلاس زیر صدارت امجد حسین ملک ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن فیصل آباد منعقد ہوا اجلاس میں تحریک تیز کرنے کا اعلان کیا گیا فیصلہ ہوا کہ عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ اور سخت احتجاج ہوگا جس پر وکلاء نے صبح ہی احتجاج شروع کر دیا اور وکلاء جلوس کی شکل میںدفترسے باہر آگئے اور کچہری روڈ ٹریفک کے لئے بندکردی گئی اس دوران مشتعل وکلاء نے سیشن کورٹ کا دوزے پھلانگ کر اندر چلے گئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے وکلاء نے کچہریاں میں پڑی کرسیاں توڑ ڈالیںبعدازیں مشتعل وکلاء کا گروپ زبردستی ڈپٹی کمشنر فیصل آبادسردار سیف اللہ ڈوگر کے دفتر زیردستی داخل ہوگئے اس وقت ڈی سی ایک اہم اجلاس کررہا تھا کہ وکلاء نے ڈی سی کو کام سے روکتے ہوئے کرسی اٹھا لیا اور بدتمیزی کرنے شروع کردی اس دوران سیکورٹی اہلکاروں نے بیچ بچائو کروایا جبکہ ڈپٹی کمشنر فیصل آبادسردار سیف اللہ ڈوگر اپنے ہی دفتر میں ہی محسور ہوکررہے گئے ، وکلاء کی بڑی تعداد اپنے حق کیلئے نعرے بازی کرتے رہے وکلاء نے پولیس گاڑیوں پر ڈنڈے بھی برسائے اورپولیس ملازمین پر تشدد کی کوشش کی پولیس ملازمین نے دوڑکراپنی جانیں بچائی آن لائن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے وکلاء کا ہائی کورٹ بینچ کے قیام سلسلہ میں ایک تاریخی اور سخت ترین احتجاج تھا کلاء ساتھ ساتھ سی بی اے وکلاء ونگ نے بھی پوربھر احتجا ج کیا اور مکمل طور پر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا، اور بھی کسی دائر نہیں کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن فیصل آبادکے صدر امجد حسین ملک نے اجلاس کے بعد آج پھر احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں