ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے سالانہ الیکشن ،الیکشن بورڈ اور متوقع امیدواران کاکو الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے سلسلہ میں مشترکہ اجلاس

بار کے تمام ممبران بائیومیٹرک کے ذریعے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، 12 جنوری کو الیکشن ہوگا ،متفقہ فیصلہ

منگل 18 دسمبر 2018 22:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سالانہ الیکشن برائے سال 2019کیلئے الیکشن بورڈ اور متوقع امیدواران کاکو الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے سلسلہ میں مشترکہ اجلاس ، الیکشن بورڈ اور متوقع امیدواران نے متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ بار کے تمام ممبران بائیومیٹرک کے ذریعے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے جبکہ 12 جنوری بروز ہفتہ کو الیکشن ہوگا آن لائن کے مطابق اجلاس میں ممبران بار کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن ممبران نے اپنی بائیومیٹرک تصدیق ابھی تک نہیں کروائی انہیں 26دسمبر2018تک کا وقت دیا گیا کہ وہ باردفتر میں بائیو میٹرک تصدیق کروالیںبصورت دیگر ایسے تمام ممبران جو بائیومیٹرک تصدیق نہیں کروائیں گے وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکیں گے اورتمام امیدواران احاطہ بار اور احاطہ کچہری کے اندر کسی قسم کی کوئی فلیکس، پوسٹر یا سٹکر وغیرہ چسپاں نہیں کرینگے اور جن کی فلیکسز وغیرہ احاطہ کچہری میں لگی ہوئی ہیں انہیں دو دن کا وقت دیا گیا کہ وہ خود اپنی فلیکسز وغیرہ اتروالیں بصورت دیگر بار انتظامیہ کی طرف سے ہٹادی جائینگی۔

(جاری ہے)

مزید یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ایسے ممبران بار جن کے ووٹ سپلیمنٹری لسٹ میں بنے گے ان کا اندراج 5جنوری تک الیکشن بورڈ کے پاس کروایا جاسکتا ہے 5جنوری کے بعد کسی بھی ممبر کا نام ووٹر لسٹ میں درج نہیں کیا جائیگا اور بمطابق حکم پنجاب بار کونسل احاطہ بار میں ناشتہ اور کھانا دئیے جانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا نیز آئندہ الیکشن میں جن ممبران بار نے اپنی بائیومیٹرک تصدیق ابھی تک نہیں کروائی انہیں 26دسمبر2018تک کا وقت دیا گیا کہ وہ دفتر بار میں بائیو میٹرک تصدیق کروالیںبصورت دیگر ایسے تمام ممبران جو بائیومیٹرک تصدیق نہیں کروائیں گے وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکیں گے۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سالانہ الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان اور الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا جس کا اعلان صدر بار امجد حسین ملک ایڈووکیٹ نے کیا‘ مرزا محمد امین مغل ایڈووکیٹ کو الیکشن بورڈ کا چیئرمین جبکہ مظہر اقبال سندھو ایڈووکیٹ اور رانا شفقت عالم ایڈووکیٹ کو ممبر نامزد کیا گیا‘ مرزا محمد امین مغل کی زیر صدارت الیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا‘ اجلاس میں الیکشن شیڈول طے کیا گیا الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 24 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے‘ درخواستوں پر اعتراضات 26 دسمبر کو وصول کئے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27 دسمبر کو ہو گی‘ کاغذات واپس لینے کی تاریخ 29 دسمبر مقرر کی گئی ہے اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 5 جنوری مقرر کی گئی ہے جبکہ الیکشن 12 جنوری بروز ہفتہ کو ہوں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں