فیصل آباد،نامعلوم کار اور موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے سعودی عرب سے واپس آئے ہوئے پاکستانی شہری کو سحری کے وقت اغواء کر لیا

جمعرات 23 مئی 2019 20:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) نامعلوم کار اور موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے سعودی عرب سے واپس آئے ہوئے پاکستانی شہری کو سحری کے وقت اغواء کر لیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی آن لائن کے مطابق تھانہ ڈیپ کالونی علاقہ عاصم ٹان کے رہائشی اسد للہ خان والد نصراللہ خان نے پولیس کواطلاع دی ہے کہ اس کا بھائی 36سالہ محمدسمع اللہ خان تین ماہ قبل سعودی عرب سے واپس آیا ہوتھا گذشتہ روز صبح سحری کے وقت گھر سے دہی لینے گیا تھا جبکہ وہ دہی لے کرکہ واپس آیا رہا تھا کہ اچانکایک کارکروبرنگ سیاہ اور موٹرسائیکل پر مسلح سوار نامعلوم افرادمیرے بھائی کو زبر دستی اغواء کرکے ساتھ لے گئے ہیں پولیس نے سد للہ خان کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں