معروف ادارے ’’ دائود ایکسپورٹ ‘‘ کے سی ای اوشیخ ندیم دائود کے بعد انکا ڈرائیور بھی کرونا وائرس کا شکار ہوکرانتقال کرگیا

جمعہ 5 جون 2020 23:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) معروف ادارے ’’ دائود ایکسپورٹ ‘‘ کے CEOشیخ ندیم دائود کے بعد انکا ڈرائیور بھی کرونا وائرس کا شکار ہوکرانتقال کرگیا جبکہکرونا وائرس کا سے مزید 5افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق معروف نجی ادارے ’’Dawood Export ‘‘ کے CEOشیخ ندیم دائو د کے ڈرائیورانا محمد وسیم کوگزشتہ روز انکے بازو میں درد ہوا رات ثریا مجید ہسپتال مرضی پورہ لے گئے انہوں نے الائیڈ ہسپتال جب وہاں گئے تو ہسپتال انتظامیہ نے کرونا کا کہہ کر جنرل ہسپتال غلام محمد آباد لے جانے کا کہا جب جنرل ہسپتال پہنچے تو انہوں نے داخل کر لیا اور کرونا وارڈ میں شفٹ کر دیا رات گئے حالت خراب جاں بحق ہوگئے ،علاوہ ازیں ایک قید محمد علی جوکہ لاڑی اڈا نور شاہ ولی کے رہائشی کی جیل میں حالت خراب ہونے پر الائیڈ ہسپتال میں لایا گیا جہاں وہ بھی جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ اس کو کرونا میں ڈال دیا گیا حاجی آباد کے رہائشی ملک کے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث وخطیب جامعہ سلفیہ فیصل آباد اور وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے کنٹرولر امتحانات مولانا محمد یونس بٹ جو کہ مدنیہ ہسپتال میں داخل تھے وہ بھی گذشتہ رات حالت خراب ہونے پر جاں بحق ہوگئے جڑانوالہ سے محلہ نواز کالونی کے رہائشی مقامی تاجر شیخ نواز میوہسپتال میں گذشتہ روز انتقال کرگئے جبکہ ان کی پوری فیملی کو گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا تھا

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں