انسداد کورونا اقدامات کے سلسلے میں عزم وہمت سے فرنٹ فٹ پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف قومی ہیرو ہیں، ابرارالحق

پیر 19 اکتوبر 2020 23:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) انسداد کورونا اقدامات کے سلسلے میں عزم وہمت سے فرنٹ فٹ پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف قومی ہیرو ہیں۔یہ بات چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ (ہلال احمر)پاکستان /چیئرمین سہارا فائونڈیشن ابرارالحق نے ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں کورونا وباء کے دوران بہترین ڈیوٹی انجام دینے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران کہی۔

اس موقع پرڈی جی پی ایچ اے عاصمہ اعجاز چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی فرخ زمان،سیکرٹری میاں کمال الدین،ممبر ایگزیکٹو باڈی میجر شاہ نواز الحسن،کوآرڈینیٹر ہلال احمر رضاکارفورس ڈاکٹر عبدالرحیم ڈوگر،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مختاراحمد رندھاواودیگر ڈاکٹربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ابرارالحق نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے دن رات خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز وپیرا میڈیکل سٹاف کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف انسدادی اقدامات میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں درست وقت پر صحیح فیصلوں سے کامیاب نتائج حاصل ہوئے ہیں جس کا تسلسل بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ایام میں بے شمار چیلنجز کا بھی سامنا رہا جن کا دانشمندی سے مقابلہ کرتے ہوئے سرخرو ہوئے۔تقریب کے اختتام پرگائناکالوجسٹ ڈاکٹر تحسین اسلم،ڈاکٹر عظمی امین،ڈاکٹرہنزہ،ڈاکٹر کشور بلوچ،ڈاکٹرزوبیہ اوردیگرڈاکٹرز وپیرا میڈیکل سٹاف میں تعریفی اسناد اور سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں