فیصل آباد میں چھوٹی بچی پر سرعام بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) فیصل آباد میں کم عمر بچی کو سرعام روڈ پر مرد اورخواتین کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمربچی کو مرد اورخواتین نے تھپڑ مارے اور بالوں سے پکڑ کر کھینچا، دھکے دیے، سڑک پر بھی پھینکا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے مطابق کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس پرفیصل آباد پولیس نے فوری ایکشن لیا اور بچی پر تشدد کرنے والا ملزم رانا منیر گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متاثرہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں