عدالت نے گواہ منحرف ہونے پر 3 ملزمان بر ی کر دیئے

جمعرات 28 مارچ 2024 16:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے گواہ منحرف ہو نے پر ڈا کٹر کو تاوان کیلئے اغوا کر نے والے 3 ملزمان کو بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ پیر محل کے علاقہ میں خانیوال جا نے والے ڈا کٹر ارسلان کوملزمان شاہد امین،اسد حیات اور سلیمان نے اغوا کیا اور اغوا کرنے کے بعد ملزمان نے ڈا کٹر کی رہائی کی عوض ورثا سے1کروڑ رو پے تاوان طلب کیاجبکہ اسی دوران اغوا کاروں اور مغوی کے اہل خانہ کے مابین معاملات طے پا گئے جس کے بعد ملزمان نے65لاکھ رو پے تاوان لیکر ڈا کٹر کو رہا ئی دیدی۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث تینوں اغواکاروں کو گرفتار کرتے ہوئے انکے خلاف چالان انسداد دہشت گردی کی سپیشل عدا لت میں بھجوا دیا، مقدمہ کی سماعت کے دوران گواہ منحرف ہو گئے جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج محمد حسین نے ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں