صندوق سے برآمدہ تشدد زدہ نعش ریکارڈ یافتہ ڈاکو کی نکلی

جمعرات 28 مارچ 2024 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ جھنگ روڈ پر ٹھیکری والا کے قریب چک 76 ج ب جھوداں کے راجباہ سے برآمد ہونیوالی صندوق میں بند تشدد زدہ نعش کی شناخت ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق نعش نوید عرف مدثر نامی نوجوان کی ہے جو کہ کریمنل ریکارڈ کا حامل اور مذکور ڈکیتی کی وارداتوں میم پولیس کو مطلوب ہے۔

(جاری ہے)

دو روز قبل تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ جھنگ روڈ پر ٹھیکری والا کے قریب چک 76 ج ب جھوداں کے راجباہ سے صندوق سے تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی تھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے نعش کو باہر نکال کر پولیس کے حوالے کی تھا ۔پولیس حکام نے بتایا کہ نوید کو نامعلوم افراد نے تشدد کے بعد سر میں گولی مار کر قتل کیا۔پولیس شواہد کو سامنے رکھ کر ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے۔ قتل کے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں