ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی کھاد قبضہ میں لے لی

جمعہ 29 مارچ 2024 23:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چوہدری خالد محمود نے کیمی سائیڈ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ463 اے-1سمال انڈسٹریل سٹیٹ فیصل آباد پرچھاپہ مارا اورکمانڈر زنک، سیفران زنک اور مائیکرو گولڈ پلس کے نمونوں کا تجزیہ لے کر سوائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری فیصل آباد کو بھجوادیئے۔ایگری کمیسٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کھاد کے تینوں نمونہ جات جعلی قرار پائے۔

(جاری ہے)

نمونہ جات کی تجزیہ رپورٹ وصول ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) نے فیکٹری پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مذکورہ جعلی کھاد قبضہ میں لے لی جس کی مالیت پندرہ لاکھ روپے ہے،فیکٹری کو سیل کر دیا گیا اور فیکٹری مالک کے خلاف جعلی کھاد بنانے پر تھانہ نشاط آباد میں ایف آئی آر درج کروادی۔ پولیس فیکٹری مالک کی گرفتاری کے لئے سرگرم ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نے کہا کہ جعلی کھادیں تیار کرنے والے کسان دشمن عناصر ہیں جن کو معاف نہیں کیا جا سکتا،ان کا ہر صورت محاسبہ کیااور یہ گرینڈ آ پریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں