فیصل آباد،سوئی ناردرن گیس کے حکام کو گیس چوروں کو کسی صورت معافی یا ریلیف دینے سے روک دیا گیا

منگل 16 اپریل 2024 12:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے حکام کو گیس چوروں کو کسی صورت معافی یا ریلیف دینے سے روک دیا گیا ہے ، جنر ل منیجر فیصل آبادکی جانب سے تمام حکام پر واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی جگہ پر گیس چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے کسی بھی شخص کے خلاف کاروائی میں کسی نرمی یا رعایت کی اطلاع موصول ہوئی تو ذمہ داران کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ایس این جی پی ایل فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ جی ایم کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں واضح کیاگیا ہے کہ گیس چور خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف سخت ترین ایکشن یقینی بنایا جائے تاکہ کسی کو گیس چوری کی ہمت نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں