فیصل آباد، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، 13کیسز ڈرگ کورٹ ریفر

منگل 16 اپریل 2024 18:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل آبادکاشف رضا کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 13کیسز ڈرگ کورٹ ریفر کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے میڈیکل سٹوروں اور اِن کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کے خلاف محکمانہ کارروائی کر کے27کیسز میں قصورواروں کا موقف سنتے ہوئے مستند جواز پیش نہ کرنے پر13کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کرنے، 8 کو وارننگ دینے کے علاوہ 3کیسز کوریکارڈ مکمل نہ کرنے پر موخراورڈی سیل کی 3 درخواستوں کو مستردکرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈروبینہ اختر،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر محمد محسن اصغر،ممبران کمیٹی اورڈرگ انسپکٹرز موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ فیصل آباد میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناؤنے دھندے کے قلع قمع کے لئے ڈرگ انسپکٹرزاپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اورعلاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیئے۔اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ نے کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں