فیصل آباد، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے میڈیکل سٹوروں اور ان کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کے خلاف محکمانہ کارروائی

منگل 16 اپریل 2024 23:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے میڈیکل سٹوروں اور ان کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی27کیسز میں قصورواروں کا موقف سنتے ہوئے مستند جواز پیش نہ کرنے پر13کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کرنے ، 8 کو وارننگ دینے کے علاوہ 3کیسز کوریکارڈ مکمل نہ کرنے پر موخراورڈی سیل کی 3 درخواستوں کو مستردکرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز) کاشف رضا اعوان کی صدارت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈروبینہ اختر،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر محمد محسن اصغر،ممبران کمیٹی اورڈرگ انسپکٹرز موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹرزنے کہا کہ ضلع فیصل آباد میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناؤنے دھندے کے قلع قمع کے لئے ڈرگ انسپکٹرزاپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اورعلاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ نے کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں