فیصل آباد،تقریب پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو پکڑنے پر دولہا کے دوستوں نے پولیس پارٹی کی درگت بنا دی‘ کانسٹیبل کی وردی پھٹ گئی‘

جمعرات 18 اپریل 2024 20:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) ساہیانوالہ کے علاقہ میں رسم مہندی کی تقریب پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو پکڑنے پر دولہا کے دوستوں نے پولیس پارٹی کی درگت بنا دی‘ کانسٹیبل کی وردی پھٹ گئی‘ پولیس نے 50افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر ولی حسین نے بتایا کہ دوران گشت فائرنگ کی آواز سن کر 19ج ب میں پہنچے تو وہاں پر مختار ولد مرتضیٰ کی رسم حنا کی محفل ہو رہی تھی اور اس کے دوست عمران حیدر وغیرہ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، جس پر چھاپہ مار کر ملزم عمران کو پکڑا تو تقریب میں شامل دولہا کے دوستوں نے پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کر دی، اسلحہ پکڑنے پر دولہا کے دوستوں نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور اسی دوران ہاتھا پائی اور دست وگریبان ہونے پر کانسٹیبل عاطف کی یونیفارم پھٹ گئی، تاہم پولیس پارٹی کو واپس لوٹنا پڑا، تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس سے مزاحمت‘ کار سرکار میں مداخلت کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان خضرحیات‘ عمران حیدر‘ ظہیر‘ وسیم وغیرہ 50ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں