پنجاب آرٹس کونسل کا نئی آواز کی تلاش کے لئے پہلے پنجاب مقابلہ موسیقی کے انعقاد کا اعلان

بدھ 17 اپریل 2024 13:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پنجاب آرٹس کونسل نے’’ نئی آواز کی تلاش‘‘ کے نام سے پہلے پنجاب مقابلہ موسیقی 2024کے انعقاد کا اعلان کیاہے جس میں ضلعی، ڈویژنل و صوبائی سطح پر14سے30سال تک کی عمرکا ہر شخص حصہ لے سکتا ہے جبکہ مذکورہ مقابلوں کیلئے فوری رجسٹریشن کا آغاز بھی کردیا گیا لہٰذا مقابلہ میں حصہ لینے والے افراد آج ہی سے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

آرٹس کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ کہ مذکورہ مقابلے 22اپریل سے22جون تک منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح پرپہلا انعام 20000،دوسرا انعام15000اور تیسرا انعام10000،ڈویژنل سطح پرپہلا انعام 40000دوسرا انعام 30000اورتیسرا انعام 20000جبکہ صوبائی سطح پرپہلاانعام 200000،دوسرا انعام 150000اور تیسرا انعام 100000روپے ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی وڈویژنل سطح پر مقابلے دوپہر1بجے سے شام6بجے تک منعقد ہوا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ خواہشمندافرادرجسٹریشن اورشیڈول سے متعلق مزید معلومات کیلئے پنجاب آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کی ویب سائٹwww.pac.punjab.gov.pkوزٹ یامتعلقہ ڈویژنل آرٹس کونسلز یاموبائل نمبر0303-5555938پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں