لاہور‘سرگودھا روڈ پر د وویگنوں کی ریس‘ ایک سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی‘ چار مسافر جاں بحق دس زخمی

اتوار 20 جولائی 2008 15:44

فاروق آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20 جولائی2008 ) فاروق آباد مین لاہور سرگودھا روڈ پر دو ریس لگاتی ویگنیں آپس میں ٹکرانے کے بعد ایک ایک ویگن سامنے سے آنے والے ٹرک سے تصادم کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں چار مسافر جاں بحق دس زخمی ہو گئے- دو کی حالت تشویش ناک ہے بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی صبح چھ بجے کے قریب فاروق آباد سے لاہور جانے والی دو ویگنیں ریس لگاتی ہوئی جا رہی تھیں کہ شاہدرہ فلور ملز کے قریب دونوں ویگنیں آپس میں ٹکرا کر ایک ویگن نمبری ایل ڈبلیو سی 9895 سامنے سے آنے والے ٹرک نمبر K-9833 سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں مذکورہ ویگن کے تین مسافر محمد صدیق‘ محمد شفیع اور ایک نامعلوم مسافر اور دوسری ویگن کا کنڈیکٹر محمد سلیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے کے نتیجے میں دس مسافر زخمی ہو گئے جن میں پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل اعجاز احمد بھی شامل ہے-

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں