قیدیوں،ٹرانس جینڈر اور مخصوص معذوری کے حامل افراد کو اوپن یونیورسٹی مفت تعلیم کی سہولت مہیا کرتی ہے‘ جاوید اقبال

جمعہ 4 اگست 2023 13:28

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2023ء) جیل کے قیدیوں،ٹرانس جینڈر اور مخصوص معذوری کے حامل افراد کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مفت تعلیم کی سہولت مہیا کرتی ہے۔یہ بات ریجنل ڈاریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شیخوپورہ ریجن جاوید اقبال نے میڈیا نماندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ فیز ون سمسٹر خزاں2023 کے میٹرک، انٹرمیڈیٹ، سرٹیفکیٹ کورسز/ ڈپلومہ اور مِڈل ٹیک کے داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

میٹرک ((میٹرک جنرل،میٹرک ٹیک، میٹرک درس نظامی (ثانویہ عامہ، میٹرک اوپن کورسز)، انٹرمیڈیٹ ایف اے جنرل، آئی کام، ایف اے درس نظامی )ثانویہ خاصہ، ایف اے اوپن کورسز، سر ٹیفکیٹ کورسز/ ڈپلومہ کے داخلے سمسٹر خزاں 2023کے جاری ہیں اور فیز ون کے داخلوں کی آخری تاریخ 5 ستمبر2023 ہے جبکہ ٹیچر ٹرینگ پروگرامز، بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی ایس (او ڈی ایل موڈ)پروگرامز کے داخلے یکم ستمبر 2023 سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی، ایم فل / ایم ایس/ ایم ایس سی اور بی ایس پروگرامز 4 سالہ(ایف اے، ایف یس سی قابلیت)، بی ایس پروگرامز 2.5 سالہ (بی ایس سی قابلیت)،بی ایس اے ڈی ایس قابلیت، ایم بی اے پروگرام اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام جو کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مین کیمپس اسلام آباد میں فیس ٹو فیس کروائے جاتے ہیں جن کے داخلہ کی تاریخ 15 اگست 2023ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل کے قیدیوں،ٹرانس جینڈر اور مخصوص معذوری کے حامل افراد کو یونیورسٹی کی طرف سے مالی معاونت بھی حاصل ہوتی ہے جس کے لئے علاقہ کے طلبا ء ریجنل کیمپس شیخوپورہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ آن لائن جمع کروا سکتے ہیں ۔یونیورسٹی کی نئی پالیسی کے تحت اب دنیا بھر میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی، سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (میٹرک)، ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایف اے جنرل)اور آئی کام میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

ان پروگرامز کو یونیورسٹی آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کر رہی ہے۔ اس میں طالب علم اپنی اسائنمنٹ آن لائن جمع کروا سکتے ہیں اور امتحانات بھی آن لائن سسٹم کے تحت ہوں گے۔پراسپیکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈان لوڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے ۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں