ْفاروق آباد،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 23 سالہ نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

پیر 27 نومبر 2023 19:25

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2023ء) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 23 سالہ نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ اپر گوگیرہ برانچ فاروق آباد نزد مکی 460 نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔

(جاری ہے)

نوجوان نے گھریلو مسائل کی وجہ سے خودکشی کی۔ نوجوان کی شناخت ابرار ولد عبد الرحمن 23 سال ساکن مکی 460 سے ہوئی۔ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے فورا ریسپانس کر کے نوجوان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شیخوپورہ انجینئر رانا اعجاز احمد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں