ریسکیو1122شیخوپورہ کی کارکردگی جون 2023میں بھی جان و مال کے تحفظ کے لیے مثالی رہی

منگل 4 جولائی 2023 19:07

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2023ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح جون 2023میں بھی جان و مال کے تحفظ کے لیے مثالی رہی۔ ریسکیو1122شیخوپورہ کو یکم جون 2023سے 30جون 2023تک مجموعی طور پر 26943فون کالز موصول ہوئیں جن میں سی5273ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں 1484روڑ ٹریفک ایکسیڈنٹس,2835میڈیکل ایمرجینسیز،89 آگ لگنے کے واقعات، 210 کرائم کیس، 11 ڈوبنے کے واقعات اور 637 متفرق ایمرجنسیزتھیں۔

ان تمام ایمرجینسیزمیں 6.74 منٹ اوسطا ریسپانس ٹائم برقرار رہا۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 5003 لوگوں کو ریسکیو کیاجن میں 1454 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ3413 افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاان میں 136 افراد ایسے بھی تھے جو موقع پر ہلاک ہوئی.علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع شیخوپورہ سے کل 526 مریضوں کو لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشن 2022 پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بلند و بالا عمارتوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں تاکہ وہ مقررہ وقت میں بلڈنگ ریگولیشنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔جسکے تحت 50 فٹ و بلند عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم اور ایمرجنسی کی صورت میں ہنگامی انخلا کیلئے متبادل بیرونی سیڑھیاں کا اطلاق لازمی ہوگا۔

انچارج ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجینئیر رانا اعجاز احمد کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں پنجاب بھر میں ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو ندی نالوں اور نہروں میں ہرگز نہانے کیلئے نہ بھیجیں۔بارشوں کے دوران بچوں کو ہرگز باہر نہ جانے دیں۔پانی کے تیز بہا کی وجہ سے تھوڑی سی پھسلن جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ آپ کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں