تیز رفتار کار بے قابو ہوکر موٹروے سے نہر میں جا گری ،3افراد جاں بحق ،2زخمی

جمعرات 29 فروری 2024 16:45

تیز رفتار کار بے قابو ہوکر موٹروے سے نہر میں جا گری ،3افراد جاں بحق ،2زخمی
فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) تیز رفتا کار بے قابو ہوکر موٹروے سے نہر میں جا گری ،حادثے میں 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ چھاپہ مینارہ گائوں حافظ آباد روڈ موٹروے سے تیز رفتارکاربے قابو ہوکر نہر میں گر گئی۔

(جاری ہے)

کار نامعلوم وجہ سے موٹروے سے نیچے گری۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ہسپتال شفٹ کیا جبکہ ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم نے نہر میں سے ایک شخص کی لاش کو نکال لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد رسکیو ایند سرچ آپریشن کی نگرانی کی۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں