فاروق آباد،مویشیوں کیلئے چارہ کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

بدھ 9 اگست 2023 16:35

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2023ء) مویشیوں کے لئے چارہ کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ سرگودھا روڈ فاروق آباد گائوں کجر میں ٹوکا مشین سے کرنٹ لگنے سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فورا ریسپانس کر کے نوجوان کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ۔ نوجوان کی شناخت رمضان ولد معصوم علی 30 سال ساکن مانانوالہ سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں