فاروق آباد ،دو موٹر سائیکلوں میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق ، تین زخمی

اتوار 20 اگست 2023 19:55

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2023ء) بندو کے روڈ فاروق آباد نزد موٹر وے پل دو موٹر سائیکلوں میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بندوکے روڈ فاروق آباد نزد موثر وے پل دو تیزرفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس سے 52 سالہ عصمت اللہ ولد رحمت علی ساکن جھبراں منڈی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد ابیہا دختر عصمت اللہ 7 سال، ساجد علی ولد حسن علی 34 سال اورندیم ولد محمد صادق 40 سال زخمی ہوگئے جن میں سے دوزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں