دو مختلف واقعات میں دونوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

16سالہ نوجوان نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر نہر میں چھلانگ لگاکر خود کشی کر لی

اتوار 20 اگست 2023 19:55

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2023ء) دو مختلف واقعات میں دونوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، 16سالہ نوجوان نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر نہر میں چھلانگ لگاکر خود کشی کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ نزد خانپور اپر چناب کینال میں نوجوان ایک ڈوبتے ہوئے شخص کو بچاتے ہوئے خود ڈوب گیا۔25 سالہ نوجوان کی شناخت انضمام ساکن شاہکوٹ سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے فوری رسپانس کر کے نوجوان کو تلاش کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔دوسرے واقعہ میں فیصل آباد روڈ نزد بھکھی قادر آباد بلوکی لنک کینال میں 16 سالہ نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔ 16 سالہ نامعلوم نوجوان کی خودکشی کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔غوطہ خور ٹیم نے فوری رسپانس کر کے نوجوان کو تلاش کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں