وزیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے ایمت کے بالائی متاثرہ علاقوں کا دورہ

مشکل وقت میں حکومت اور تمام ادارے ایمت کے بالائی متاثرین کے ساتھ ہیں ، غلام محمد

منگل 24 جولائی 2018 22:01

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) وزیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے ایمت کے بالائی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے بلہنز کے مقام پر متاثرین کے لئے قائم ٹینٹ ویلج میں متاثرین کیلئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد کو تفصیلی بریفنگ دی مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں صوبائی حکومت اور تمام ادارے متاثرین کے ساتھ ہیںاور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے خصوصی طور پر ہدایت کیا ہے کہ تمام ادارے متاثرین کے پاس جا کر ہر ممکن مدد کریں اس لیئے میں آیا ہوں اور تمام امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے صوبائی حکومت اور پاک آرمی کی تعاون سے بلائی متاثرہ علاقوں کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان اور ڈاکٹرز کی ٹیم کو پہنچایا جا رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایمت کے متاثرہ علاقوں کے بنک قرضوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کو اگاہ کرونگا جس پر غور بھی کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ ،جی بی ڈی ایم اے،فوکس اور آغا خان فاونڈیشن ،الخدمت فوڈیشن و دیگر فلاحی ادارے متاثرین کی امدادکیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور تمام اداروں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کر کے متاثرین کو ایک اچھا ماحول دیا ہے جس پر تمام ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

بد صوات اور بلہنز کے متاثرین طلباء و طالبات کیلئے حکومت کی جانب سے مفت کتابیں فراہم کی جا ئیں گی ،مشیر خوراک نے ہاسس کے مقام پر دریائی کٹاو کا جائزہ لیا اور عوام ہاسس کو یقین دلایا کہ فوری طور پر بھاری مشینری کے زریعے مڈل سکول اور اشکومن روڈ کی طرف پانی کا بہاو کو روک دیا جائے گا۔مشیر خوراک غلام محمد نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر سڑکوں اور بجلی کی بحالی میں مصروف عمل ہیں اور علاقے میں طبعی سہولیات کیلئے میڈیکل کی ٹیمیں خدمات سر انجام دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ جھیل کی صورت حال اب کنٹرول میں ہے اور تمام ادارے اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں