ْڈپٹی کمشنر غذر کی یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردو نوش کے وافر سٹاک کو یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 22 اپریل 2019 14:30

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر غذر دلدار ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گورنمنٹ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردو نوش کے وافر سٹاک کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے رمضان پیکج کے تحت شہریوں کو مناسب قیمتوں پر سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے تیاری مکمل کی گئی ہیں صوبائی حکومت نے رمضان پیکج کے تحت اشیائے خورد و نوش کی سستی فراہمی کو یقینی بنانے تعان جاری ہے جس کے تحت روزانہ دیہاتوں تک اشیائے خورد و نوش پہنچائی جارہی ہیں رمضان کے لیے انتظامی سیکیورٹی ، صفائی اور دیگر انتظات کو حتمی شکل دی رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سال حکومت کے ہدایات پر ڈسڑک ہیڈکواٹر گاہکوچ میں مریضوں کے لیے افطاری بکس فراہم کردی جائے گی ہے۔انہوں یہ بھی کہا ہے کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی انجمن تاجران کے تعاون سے گاہکوچ شہر میں مفت دسترخواں کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں