گھوٹکی، معمر خاتون پر آوارہ کتے کا حملہ،خاتون خاتون کے چہرے اور آنکھ پر زخم آگئے

جمعہ 9 اپریل 2021 16:43

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) سندھ کے شہر گھوٹکی کے گاوں حبیب پھوڑ میں ایک معمر خاتون کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا۔

(جاری ہے)

کتے کے حملے میں معمر خاتون خاتون کے چہرے اور آنکھ پر زخم آئے ہیں، لوگوں نے خاتون کو کتے سے بچایا اور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا۔اسپتال میں خاتون کی طبی امداد دی گئی جبکہ ریبیز کی ویکسین بھی لگائی گئی ہے۔میونسپل کمیٹی گھوٹکی کے مطابق شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں بے حد اضافہ ہوا ہے جن کے خاتمے کے لیے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں