گھوٹکی، ڈاکوئوں سے مقابلے کے دوران پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی

بدھ 2 فروری 2022 13:26

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2022ء) گھوٹکی کے گائوں دریاخان مگسی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

بی سیکشن تھانہ کی حدود گائوں دریا خان مگسی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت غلام مصطفی میمن اور زخمی کی نذیر احمد کلہوڑو کے نام سے ہوئی ہے۔حملے کے دوران ڈاکو پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری ڈاکوئوں کے تعاقب میں روانہ کر دی گئی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں