میرپور ماتھیلو کے شہریوں نے تقریبا دو ماہ کے بعد نماز جمعہ ادا کی

جمعہ 29 مئی 2020 22:44

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) میرپور ماتھیلو کے شہریوں نے تقریبا دو ماہ کے بعد نماز جمعہ ادا کی ، تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ دو ماہ سے جاری لاک ڈان کیوجہ سے شہریوں کی اکثریت گزشتہ تقریبا آٹھ ہفتوں سے نماز جمعہ ادا نہیں کرسکے تھے انہوں نے لاک ڈان میں نرمی کی وجہ سے اس جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کی، اور اس دوران پولیس کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی جبکہ شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے گھروں میں نماز ظہر ادا کی، جبکہ جمعتہ المبارک کا دن ہونے کے باوجود شہر کے اکثر کاروباری مراکز کھلے رہے تاہم شدید گرمی کی وجہ کاروباری مراکز اور بازاروں میں معمول سے کم چہل پہل دیکھنے میں آئی۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں