میرپور ماتھیلو شہر میں ایس او پی پر عمل نہ کرنے اور ماسک استعمال کرنے پر کئی افراد پر جرمانہ

پیر 30 نومبر 2020 23:33

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) میرپور ماتھیلو شہر میں ایس او پی پر عمل نہ کرنے اور ماسک استعمال کرنے پر کئی افراد پر جرمانہ و تنبیہہ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو شہریار قمر خان خٹک نے شہر میرپور ماتھیلو کے شاہی بازار ،کلاتھ مارکیٹ، ڈاکٹرز ایریا سمیت کئی علاقوں میں اچانک دورے کے دوران مختلف دکانداروں،ہوٹلوں ،کلاتھ ڈپو ،کریانہ اسٹور، اور کئی ہوٹلز پر ایس او پیز پر عمل نہ کرنے جرمانہ عائد کیا جوکہ موقع پر وصول کیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو شہریار قمر خان نے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے ماسک کا استعمال کیا جائے اور پبلک مقامات پر رش کرنے سے بچا جائے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے اعلان کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں