میرپور ماتھیلو میں رحیم یارخان پولیس کی سومرا کالونی کے رہائشی ایڈووکیٹ کریم بخش دایو کو گرفتار کرنے کی کوشش

شہریوں کی جانب سے اور پولیس کی جانب سے مزاحمت ، ایڈووکیٹ زخمی ، میرپور ماتھیلو وکلا کا پولیس اسٹیشن کے سامنے سخت احتجاج

اتوار 14 نومبر 2021 00:14

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2021ء) میرپور ماتھیلو میں رحیم یارخان پولیس کی سومرا کالونی کے رہائشی ایڈووکیٹ کریم بخش دایو کو گرفتار کرنے کی کوشش، شہریوں کی جانب سے اور پولیس کی جانب سے مزاحمت ، ایڈووکیٹ زخمی ، میرپور ماتھیلو وکلا کا پولیس اسٹیشن کے سامنے سخت احتجاج، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں رحیم یار خان پولیس نے سومرا کالونی کے رہائشی ایڈووکیٹ کریم بخش دایو کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اس دوران کالونی کے رہائشیوں اور پولیس کے مابین ہاتھا پائی کے دوران ایڈووکیٹ زخمی ہوگئے، جس کی اطلاع ملنے پر میرپور ماتھیلو پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور پنجاب پولیس پارٹی اور زخمی ایڈووکیٹ کو پولئس اسٹیشن پر لے آئے ،اس واقعے کی اطلاع ملنے پر میرپور ماتھیلو کے درجنوں وکلا منصور کورائی ، مہدی حسن میمن ، اویس پتافی کی قیادت میں پولیس اسٹیشن پہنچ کر احتجاج کیا اور پنجاب پولیس پر مقدمہ درج کرنے پر زور دیا تاہم میرپور ماتھیلو پولیس نے خبر فائل کئے جانے تک کوئی کارروائی نہیں کی تھی اور وکلا کا احتجاج بھی جاری تھا ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں