سجاول کے بارش متاثر علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور پاکستان نیوی کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری

پیر 5 ستمبر 2022 23:12

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2022ء) سجاول کے بارش متاثر علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور پاکستان نیوی کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری، متاثرین میں راشن اور خیمے تقسیم کئے گئے، سرکاری اعلامیئے میں بتایا گیاہے کہ ضلعی انتظامیہ سجاول اور پاکستان نیوی کی جانب سے مشترکہ طور پر کچہ کے علاقوں میں بارش اور سیلاب متاثرین میں راشن اور خیمے تقسیم کیئے گئے - اس کے علاوہ ساحل ویلفیئر ایسو سیئیشن کی جانب سے فراہم کیئے گئے 300 راشن کے بیگ اور 40 خیمے گاؤں پیرو پٹیل، رمضان پارسائی اور مہر پارسائی کے بارش متاثر بے گھر خاندانوں میں تقسیم کیئے گئے - اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہر یار میمن اور پاک نیوی کے افسران نے کہا کہ متاثرین کو اس مشکل گھڑی میں کسی بھی صورت تنہا ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا - انہوں نے کہا کہ کہ متاثرین کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاکہ انہیں پریشانی اور تکالیف سے بچایا جا سکے ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں