بارشوں سے خستہ حال اور پرانی دیوار گرنے سے ہوٹل پر کام کرنے والا 16 سالہ لڑکا جاں بحق

ہفتہ 10 ستمبر 2022 22:18

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2022ء) بارشوں سے خستہ حال اور پرانی دیوار گرنے سے ہوٹل پر کام کرنے والا 16 سالہ لڑکا جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق پرانے مسو واہ کے علاقے میں ایک نجی اسپتال کی بالائی منزل کی دیوار اچانک دن کے وقت گرگئی ، جس کی وجہ سے وہاں سے گذرنے والا ہوٹل ملازم 16 سالہ ارشاد لاشاری شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں رحیم یارخان اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں