15فروری کودوپولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کے موقع پر پاک فوج کو تعینات کیاجائے،جام مہتاب ڈہر

فروری کو ہونے والے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے بد ترین انتخابات تھے، اور سابقہ دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے سابق صوبائی وزیر

اتوار 11 فروری 2024 19:55

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 18 سے آزاد امیدوارجام مہتاب حسین ڈہرنے مطالبہ کیاہے کہ پی ایس 18 پر غیر جانبدار آر او مقرر کیا جائے 15فروری کو دونوں پولنگ اسٹیشنز پر آزادانہ، شفاف انتخابات کرائے جائیں ری پولنگ کے روز رینجرزاور پاک فوج کومقرر کیا جائے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد امیدوار جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا کہ یہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے بد ترین انتخابات تھے، اور سابقہ دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے سابق صوبائی وزیر جام مہتاب حسین ڈہرنے کہا کہ پولنگ اسٹیشن چاکر خان کولاچی، علی مراد کلہوڑو پر تھانہ بیلو میرپور کے ایس ایچ او صدیق شر کی سربراہی میں انتخابی سامان کی توڑ پھوڑ اور بیلٹ باکس چوری کئے گئے اور یہ ایس ایچ او الیکشن سے 3 روز قبل مقرر کیا گیا جو الیکشن ضوابد کی کھلی خلاف ورزی ہے پولنگ اسٹیشن پر حملے کی ایک سی سی ٹی وی کو ایس ایچ او نے توڑ دیا جبکہ ایک سی سی ٹی وی پریذائڈنگ آفیسر نے آر او افیس میں جمع کرا دی ہے جس میں تمام شواہد موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

جام مہتاب حسین ڈہر نے کہاکہ فارم 45کے مطابق 2113کا فرق سے کامیاب ہوا ہوں لیکن ایک پولنگ اسٹیشن نمبر 157 کے فارم 45 کیمطابق میرے مخالف امیدوار شہریار شر کو 190 ووٹ ملے لیکن آر او نے فارم 45 ٹیمپرڈ کیا پہلے 290 پھر 390 میں تبدیل کیا گیا نتائج میں ہیرا پھیری کرنے کی شکایت کے بعد فارم 47 حاصل کیا گیا جس میں 1580 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل ہوئی ہے جام مہتاب حسین ڈہر نے مزید کہا کہ آر او کی جانبداری کی شکایت پر ڈی آر او گھوٹکی نے تمام سامان تھیلے آرمی اور رینجرز کے سپرد کر دیئے ہیں جام مہتاب حسین ڈہر نے نگراں وزیراعلی سندھ وزیر داخلہ اور الیکشن کمیشن حکام سے مطالبہ کیا کہ 15 فروری غیر جانبراد آر او کی نگرانی میں پولنگ کرائی جائے اور سیکورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز تعینات کی جائے ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں