خواہش ہے کہ اب شادی ہو جائے

شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ابھی وقت نہیں ہے،والد جیل میں ہیں ساری توجہ ادھر ہے۔ بلاول بھٹو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 اگست 2019 21:06

خواہش ہے کہ اب شادی ہو جائے
گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2019ء) :پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک بار پھر شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ابھی وقت نہیں ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ کہ ان کی خواہش ہے کہ اب شادی ہو جائے۔

اس کے ساتھ ہی بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں پر ابھی میرے والد آصف علی زرداری جیل میں ہیں اس لئے توجہ ادھر ہے۔خیال رہے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادیسے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ بلاول بھٹو کی شادیسے متعلق دلچسپ بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب گزشتہ دنوں اس حوالے سے ان کے والد اور پیپلز پارٹیکے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے باقاعدہ اعلان کیا کہ ان کے صاحبزادے بلاول شادی کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ تاہم بلاول بھٹو کیلئے لڑکی ڈھونڈی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے بھی خود بیان جاری کیا تھا، بلاول بھٹو نے تصدیق کی کہ ان کی شادی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بلاول کا کہنا ہے کہ ان کی شادی نزدیک ہے، تاہم اس حوالے سے وہ فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔

کچھ عرصہ قبل بلاول بھٹو نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ان کی شادی کیلئے لڑکی کا فیصلہ ان کی بہنیں کریں گی۔ ان کی اہلیہ کسے بننے ہے، لڑکی پسند کرنے کا کام انہوں نے اپنی بہنوں پر چھوڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کیلئے لڑکی پسند کی جا چکی ہے، تاہم فی الحال اس معاملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی جا رہیں۔ جلد ہی تمام تفصیلات عوام کیلئے جاری کر دی جائیں گی، اور بلاول بھٹوکیشادی بھی جلد انجام پانے والی ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں