آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور جڑواں شہر وں سمیت مختلف علاقوںمیں بارش اور پہاڑوں پر باعث سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد اور راولپنڈی میں طویل خشک موسم کے بعد پہلی سرمائی بارش کے باعث مرجھائے پودے اور پھول بھی کھل اٹھے،گرد آلود پتے رم جھم برستی پھوار پڑتے ہی نکھر گئے،سردی کی شدت میں اضافہ پر گیس کی لوشیڈنگ بھی بڑھ گئی ، پہاڑی علاقوں میں لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی ،عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑا ،راولپنڈی اسلام آباد کے سیاحوں نے ملکہ کوہسار کوہ مری کارخ کرلیا

اتوار 5 دسمبر 2021 17:20

اسلام آباد /گلگت/(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دار الحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوںمیں بارش اور پہاڑوں پر باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں طویل خشک موسم کے بعد پہلی سرمائی بارش کے باعث مرجھائے پودے اور پھول بھی کھل اٹھے،گرد آلود پتے رم جھم برستی پھوار پڑتے ہی نکھر گئے،سردی کی شدت میں اضافہ پر گیس کی لوشیڈنگ بھی بڑھ گئی ، پہاڑی علاقوں میں لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی ،عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑا ،راولپنڈی اسلام آباد کے سیاحوں نے ملکہ کوہسار کوہ مری کارخ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے باعث سردی کی شد ت میں اضافہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں طویل خشک موسم کے بعد پہلی سرمائی بارش کے باعث مرجھائے پودے اور پھول بھی کھل اٹھے، گرد آلود پتے رم جھم برستی پھوار پڑتے ہی نکھر گئے۔ بارش کے باعث موسم سرد ہونے پر متعد د علاقوں میں گیس کے ساتھی بجلی کی آنکھ مچولی،شہریوں کی کثیر تعداد کے گھروںکے چولہے بجھنے سے ہوٹلوں پر بھی رش دیکھا گیا ،راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں میں گیس نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں ،ڈھوک بنارس، پیپلز کالونی، شالے ویلی، افشاں کالونی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ طویل ہوگئی ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔

شہری نے کہاکہ ایم این اے عامر محمود کیانی، ایم پی اے عمر تنویر بٹ بھی اپنے انتخابی حلقے سے غائب ہیں ۔ ادھر سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔مینگورہ شہر، سیدو شریف اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ،بالائی علاقوں کالام اور ملم جبہ میں برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر کے سیاحوں نے سوات کے حسین اور مضافاتی علاقوں کا رخ کرلیا،بلوچستان کے علاقے زیارت میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے جس کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ۔رپورٹس کے مطابق کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی کے پہاڑوں پر بھی موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔بلوچستان کے علاقوں پشین، قلعہ عبداللہ، سرانان، خانوزئی اور مسلم باغ میں بادل برس پڑے ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں