ستائیس تا اکتیس جنوری تک گلگت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، امیر اعظم حمزہ

گاڑیوں کی پھسلن اور لینڈ سلائیڈ نگ کا خد شہ ہے جس کے سبب زمینی آمد رفت بھی معطل ہو سکتی ہے،عوام پہاڑی علاقوں اور اور ندی نالوں میں سفر کرنے سے گریز کریں، ڈپٹی کمشنر گلگت

جمعہ 26 جنوری 2024 22:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) ڈپٹی کمشنر /چیرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق موجودہ 27جنوری تا 31جنوری 2024 تک ضلع گلگت میں بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی پھسلن اور لینڈ سلائیڈ نگ کا خد شہ ہے جس کے سبب زمینی آمد رفت بھی معطل ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ پہاڑی علاقوں اور اور ندی نالوں میں سفر کرنے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس دوران گاڑیوں میں غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کریں۔کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر بلخصوص نلتر،گاشو، پہوٹ، کارگاہ،،بگروٹ، ہراموش، بارگو، شروٹ اورجگلوٹ گوروکے عوام النا س کومطلع کیا جا تا ہے کہ ایسے پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں۔اور ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ، پہاڑوں کے قریب رہائش پذیر ہیں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جاتی ہے .

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں