دھرنے میں موجود بعض لوگ ملک دشمن بیانئے کو پروان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں ، شمس لون

گندم کی آڑ میں سادہ لوح عوام کو سڑکوں پر لانے والوں کے عزائم سے آگاہ ہیں ،چھوڑا نہیں جائے گا ،دھرنے میں 6سے 7سو لوگ موجود ہیں جن سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا،گلگت بلتستان میں کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں، نان لوکل ، عالی شان ہوٹلز مالکان کو ٹیکس دینا ہو گا ، وزیر داخلہ گلگت کی پریس کانفرنس

منگل 30 جنوری 2024 21:30

ْگلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2024ء) وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون،مشیر اطلاعات فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ دھرنے میں موجود بعض لوگ ملک دشمن بیانئے کو پروان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں ایسے لوگوں کی ناموں کی لسٹ حکومت کو موصول ہوچکی ہے ،گندم کی آڑ میں سادہ لوح عوام کو سڑکوں پر لانے والوں کے عزائم سے آگاہ ہیں ان کو نہیں چھوڑا جائے گا ا،تحاد چوک دھرنے میں چھ سے سات سو لوگ موجود ہیں جن سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا،حکومت نے گندم مسلے کو حل کر دیا ہے خالد خورشید کے دور میں ایڈی چوٹی کا زور لگاکر گندم 15 لاکھ بوری نہیں کر سکے آج ھم نے وہ بھی کر دیا اب کچھ لوگ گندم کے نام پر سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں گلگت بلتستان میں کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں ،البتہ نان لوکل بڑے عالی شان ہوٹلز مالکان کو ٹیکس دینا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دھرناے میں بیرونی ملک کے فنڈنگ سے ریاست مخالف نعرے بازی کی گئی جنکی فہرست موجود ہے ملک دشمن کان کھول کر سن لیں پاکستان کے خلاف بات کرنیوالوں کے گریباں میں حکومت کے لوہے کے ہاتھ ہونگے جو لوگ پاکستان میں نہیں رہنا چاہتے ہیں تو دفع ہو کے چلے جائیں اس دوران صوبائی وزیر داخلہ شمس لون نے کہا کہ عوام کا ون پوائنٹ ایجڈا تھا کہ گندم کی پرانی قیمت بحال کیا جائے حکومت نے عوام کا احترام کرتے ہوئے گندم کی پرانی قیمتیں بحال کرکے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے مگر بدقسمتی سے بعض لوگ سادہ لوح عوام کو گمراہ کرکے اپنی سیاسی دوکان چمکانے کی کوشش کررہے ہیں بہت جلد ناکام ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ ھم محب وطن پاکستانی ہیں لیکن احتجاج کے نام پر ریاست مخالف نعرے بازی کی گء میرے پاس پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کی فہرست موجود ہے ملک دشمن لوگ کان کھول کر سن لیں اگر کسی نے ملک کے خلاف بات کرنے کی کوشش کی تو ان افراد کے گریباں میں حکومت کے لوہے کے ہاتھ ہونگے رکن اسمبلی فتح اللہ خان نے کہا کہ بلتستان و نگر کے عوام نے احتجاج کو جشن کے ساتھ ختم کیا ہے لیکن گلگت میں بعض لوگ احتجاج میں ہیں احتجاج کرنیوالے بھی ہمارے بھائی ہیں حکومت نے مزاکرات کے کیلئے دروازہ کھلا رکھا ہے جو بھی بھائی مزاکرات کے زرئیعے مسلے کا حل چاہیتے ہیں تو ویلکم کرتے ہیں آئیے ہمارے ساتھ بیٹھیں ملکر عوام کے مسائل حل کریں گے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق نے کہا کہ حکومت صوبے میں ٹیکس لگانے کی خواہش نہیں رکھتی ہے البتہ صوبے میں بڑے بڑے علیشاں ہوٹلوں سے مناسب رقم لے لیکر عوام کے فلاح و بہبود کے لئے خرچ کریں گے نان لوکل بڑے ہوٹلوں کے مالکان سالانہ کروڑوں کماتے ہیں مگر کچھ رقم عوام کے لیئے دینے کے لیئے تیار نہیں ہیں . ان لوگوں سے ضرور ٹیکس لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں